پنجاب مصوری مقابلہ 2024؛ لاہور ڈویژن نے میدان مار لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : لاہور ڈویژن نے پہلا پنجاب مصوری مقابلہ 2024 کا میدان مار لیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید بلال حیدر کا کہنا ہے کہ تمام 38 اضلاع سے 2500 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پر جیتنے والے امیدواروں نے ڈویژن کی سطح پر مقابلہ کیا.تاریخی اوپن ایئر تھیٹر میں  9 ڈویژنز کے  27 ٹاپ ترین مصوروں نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ قصور کی  اقصی ساحر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب دانیال گیلانی فاتحین  میں کیش انعامات تقسیم کیے۔