صدارتی انتخاب میں تعاون کیلئے پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : صدارتی انتخاب کا معاملہ, حکومتی اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار  آصف علی زرداری کی انتخابی کمپین تیز  ہوگئی۔ 

مولانا فضل الرحمان سے پیپلزپارٹی کے وفد کی یوسف رضاء گیلانی کی قیادت میں ملاقات ہوئی، پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، خورشید شاہ ، نوید قمر شامل ہیں، جبکہ جےیوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ، گورنر حاجی غلام علی، انجنئیر ضیاء الرحمان، اسلم غوری،  مفتی روزی خان شامل ہیں۔ 

ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔