وزیر اعلیٰ مریم نواز نےپودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راؤدلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شیخو پورہ کےدرگئی گل فارسٹ پارک پہنچ گئیں،خواتین کی سربراہی میں پاکستان کی پہلی  شجر کاری مہم کا آغازکا کردیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےویمن ڈے پر برگد کاپودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے بھی برگد کا پودا لگایا،شجرکا ری مہم موسم بہار2024 میں 2ہزار طالبات اور خواتین نے بھی پودے لگائے،شجرکاری مہم میں ویمن ڈے پر خواتین نے بیک وقت 12 ہزار پودے لگانے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وویمن ڈے پر صوبہ بھر میں 6لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔موسم بہار شجر کاری میں مجموعی طور پرایک کروڑ 40 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔دریاؤں اور درختوں کے کنارے بھی بڑے پیمانے پر شجر کاری ہو گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نو از شریف نے خواتین ، طالبات اور سکاؤٹ بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں،سینئر صوبائی  وزیر مریم اورنگزیب ، رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز ،کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔