ووٹ صدر زرداری کا، ایم کیو ایم نے ایک بار پھر وفد کو یقین دلا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایم کیو ایم  صدارتی انتخاب میں صدر آصف علی زرداری کو ووٹ دے گی۔  خالد مقبول صدیقی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کو ایک بار پھر یقین دہانی کروا دی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد مشاورت کے لئے ایم کیو ایم کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی کی رہائشگاہ پر پہنچا اور ان کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، نوید قمر ، خورشید شاہ، شیری رحمان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بھی شامل تھے۔ 

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے بدھ کے روز ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم نے صدارتی انتخاب میں ووٹ صدر آصف علی زرداری کو ہی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔