ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی خواتین کو خوشخبری

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی خواتین کو خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج خواتین زندگی کے ہر محاذ پر فعال کردار ادا کررہی ہیں ۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت عروج پر ہے ، ہمیں دختران کشمیر کا مسئلہ اٹھانا ہے ،انسانی حقوق کےادارے کشمیر کی بیٹیوں کے حقوق پر خاموش ہیں ،  کشمیر کی بیٹیوں کا ذکر کر کے آج ہمیں دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ہے ،آج کا دن ہم سب کو اپنی ماوں کو سلام کرنے کا دن ہے ،نئے پاکستان میں خواتین کو ان کے تمام حقوق ملیں گے ۔


انہوں نے کہا کہ آج خوش قسمتی سےپاکستان بدل رہا ہے ،خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید قانون سازی کی جارہی ہے ، پاکستان اس وقت معاشی سطح پر مشکلات کا شکار ہے ، خواتین مارچ پر کوئی قدغن نہیں، خواتین کا اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا حوصلہ افزا بات ہے۔


انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کے تحفظ کے لیے سب کی ذمے داریاں متعین ہیں، حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم قانون سازی کی۔

 یاد رہے پاکستان میں عورت مارچ,عورت کی آزادی، عورت اور مرد کے درمیان  ایک بحث جاری ہے۔ ٹی وی چینلز پر پرائم ٹائم میں اسی موضوع کو زیر بحث اور ہر خاص وعام کو اسی پر بات کرتے دیکھا جارہا ہے۔ مختلف حلقے اس حوالے سے مختلف آرا رکھتے ہیں۔بیشتر خواتین بھی عورتوں کی جانب سے مخصوص نعروں کے ساتھ اس متوقع واک کی مخالف ہی نظرآئیں۔ 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer