مریم نواز نے جیل میں یونٹ بنانے کا مطالبہ کردیا

مریم نواز نے جیل میں یونٹ بنانے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( علی ساہی ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کسی بھی ہسپتال میں داخل ہونے سے صاف انکار کردیا، مریم نواز نے جیل میں لائف سیونگ یونٹ قائم کرنے کی درخواست کردی۔ شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ آصف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے 2 گھنٹے سے زائد ملاقات کی۔

جمعرات کے روز دو رکنی میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع اور پروفیسر شاہد حمید کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے چیک اپ کے بعد انجیوگرافی کی تجویز دی تھی جس پر آج صبح میاں نوازشریف نے جیل حکام کو انجیوگرافی کے لیے ہسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔

کوٹ لکھپت جیل میں میاں نوازشریف سے قائد حزب اختلاف شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ آصف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے 2 گھنٹے سے زائد طویل ملاقات کی جس میں انہوں نے میاں نوازشریف کو جیل سے ہسپتال جانے کے لیے اصرار کیا تاہم انہوں نے ہسپتال میں داخل ہونے سے انکار کردیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ میاں نوازشریف کے دل کی بیماری بگڑرہی ہے لیکن اس کے باوجود علاج کیلئے راضی نہیں ہوئے۔ جیل انتظامیہ سے درخواست ہے لائف سیونگ یونٹ قائم کیا جائے کیونکہ نوازشریف ایک بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں اور 3 بار پاکستان کے وزیراعظم رہ چُکے ہیں۔