آئی جی پنجاب کی زیرصدارت چینی ماہرین کو سکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت چینی ماہرین کو سکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:آئی جی پنجاب کی زیرصدارت چینی ماہرین اور شہریوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔

آئی جی پنجاب عارف نواز خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھراور ڈی آئی جی ایس پی یو فیصل علی رانا سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر ملکی ماہرین کی سکیورٹی پر مامور فورس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فرائض سر انجام دینے والے اہلکاروں کو جدید ترین اسلحے اور تیز رفتار گاڑیوں سمیت درکار ساز و سامان کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔ سی پیک ورکنگ سائٹس پر تعینات اہلکاروں کے معیار زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے بھی بھرپور اقدامات کئے جائیں۔