ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، غیر قانونی تھیٹر سے 15 مرد و خواتین گرفتار

کاہنہ پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، غیر قانونی تھیٹر سے 15 مرد و خواتین گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کاچھا روڈ پر واقع ایک غیر قانونی تھیٹر پر چھاپہ مار کر 15 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران تھیٹر میں مبینہ طور پر فحش حرکات اور ڈانس پارٹی جاری تھی، جس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں گے۔