فاران یامین: بی بی پاکدامن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی جامعہ نعیمیہ کے قریب واقع ایک خالی پلاٹ میں کی گئی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان علاقے اور اس کے گردونواح میں گھوم پھر کر منشیات سپلائی کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1,910 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان اور لیاقت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔