عابد چودھری : لاہورشہر میں قربانی کے 10 روز کے دوران 75 سے زائد جانور چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 30 وارداتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 19 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔جانور چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 14 وارداتوں کے ساتھ تیسرےنمبر پر رہا ہے۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن 7 ، سٹی ڈویژن 5وارداتوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا ہے۔سول لائنز میں 2 وارداتیں ہوئیں۔