سٹی 42 : عید کے دوسرے دن بھی سورج آگ برسانے میں مصروف ہے، تاہم گرمی سے تنگ لاہوریوں نے نہر کا رخ کرلیا ہے۔
عید کے دوسرے دن گرمی کے ستائے لاہوریےنہر میں نہانے پہنچ گئے، شہری بچوں اور فیملیز کے ہمراہ لاہور نہر میں نہانے پہنچ گئے ۔
دھرم پورہ کے مقام پر بچے، بڑے، بوڑھے نہر میں نہانے اور اپنوں کے ساتھ انجوائے کرنے میں مصروف ہیں ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سستی تفریح کی صورت میں نہر بہترین آپشن ہے ۔