ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد: خاتون سے زیادتی کیس کا تیسرا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

حافظ آباد: خاتون سے زیادتی کیس کا تیسرا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پنچ پلہ کے قریب پیش آیا جہاں گشت پر مامور پولیس ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

یاد رہے کہ اسی کیس کے دو دیگر ملزمان بھی قبل ازیں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے جا چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کا مرکزی ملزم تاحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔