برطانوی ہوم آفس کےوفد کی پنجاب پولیس کےافسروں  سےملاقات

British Home Office delegation meets Punjab Police officers in Lahore, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: برطانیہ کے ہوم آفس کے سینئر افسران کی برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد سے سینٹرل پولیس آفس آمد۔  پنجاب پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات کر کے انہیں جدید آئی ٹی پراجیکٹس اور اصلاحات کےمتعلق بریفنگ دی۔
 برطانیہ وزارت داخلہ(ہوم آفس) کے سینئر افسران پر مشتمل وفد میں میریڈ بری، میلیسا گرانٹ، بینجمن واٹسن، عاصم حفیظ سمیت دیگر شامل تھے۔ پنجاب پولیس کے افسران اور وفد کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار نے وفد کو پنجاب پولیس کے کام اور فیلڈ فارمیشنز سے آگاہ کیا۔ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے برٹش وفد کو پولیس ڈیش بورڈ اور جدید ایپلی کیشنز کےبارے میں بریفنگ دی۔ وفد کو  پنجاب پولیس کے شہداء اور غازیوں کی دیوار سمیت سی پی او کے دیگر حصوں کا وزٹ بھی کروایا گیا۔دورے کے اختتام پر برٹش وفد کے سربراہ اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔