پرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانےکےآرڈرکیخلاف درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

صدر پی ٹی آئی پرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانےکےآرڈرکیخلاف درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نےکل تک ملتوی کردی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: صدر پی ٹی آئی پرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانےکےآرڈرکیخلاف درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نےکل تک ملتوی کردی۔ 3رکنی لیگل ٹیم نےریکارڈپیش کرنےکیلئےعدالت سےوقت مانگ لیا۔

 سماعت شروع ہوتے ہی عدالت نے طلب کیا کہ تفتیشی افسرکہاں ہے؟ ریکارڈسمیت کیوں پیش نہیں ہوا؟ جس پر لیگل ٹیم نے جواب دیا کہ موجودہ کیس میں مزید 2 ملزمان کی گرفتاری ہونی ہے، لوکیشن آنےپرتفتیشی کوئٹہ گیاہے، ریکارڈسارااس کےپاس ہے۔ 

 فاضل جج نے لیگل ٹیم کا جواب سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ توآپ کوتفتیشی افسرسےریکارڈلےلیناچاہیےتھا، جب عدالت ریکارڈنہیں دیکھ لیتی تب تک فیصلہ نہیں دیاجاسکتا۔ جس پر لیگل ٹیم نے عدالت سے 2 دن کی مہلت دینےکی استدعا کر دی۔ فاضل جج نے لیگل ٹیم کی جانب سے استدعا کرنے پر ریمارکس دیئے کہ پرسوں کاوقت نہیں دیاجاسکتا، ایک دن دےسکتی ہوں۔

لیگل ٹیم کی جانب سے کل10بجےتک ریکارڈعدالت پیش کرنےکی یقین دہانی کرانے پر عدالت نےسماعت ریکارڈکےانتظارمیں کل صبح 10بجے تک ملتوی کردی۔