فرانسیسی صدرمیکرون کوسرعام تھپڑ پڑ گیا, ویڈیو وائرل

فرانسیسی صدرمیکرون کوسرعام تھپڑ پڑ گیا, ویڈیو وائرل
کیپشن: French President Emmanuel Macron has been slapped by a man
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : فرانسیسی صدرعمانوئل میکخواں کو تھپڑ پڑ گیا، سکیورٹی اہلکاروں نے دو افرادکو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق دوران احتجاج ایک شخص نے فرانسیسی صدر کو تھپڑدے مارا،تھپڑمارنے والے شخص نے میکخواں مردہ باد کا نعرہ بھی لگایا، خبرایجنسی کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے دو افراد کوگرفتار کرلیا۔

صدر ایمانوئل میکرون ڈروم میں ریسٹورنٹ مالکان اور طلباء سے ملاقات کر رہے تھے کہ تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آگیا۔ 

صدر میکرون اپنے حامیوں سے ملنے بیریئر کی طرف بڑھے تو ایک شخص نے آگے بڑھ کر تھپڑ مار دیا۔ ملزم نے تھپڑ مارتے وقت میکرون کے نظریے اور پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا۔