ایف بی آر نے وفاقی محتسب کے احکامات کو ہوا میں اُڑا دیا

ایف بی آر نے وفاقی محتسب کے احکامات کو ہوا میں اُڑا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ) فنانس ڈویژن اور ایف بی آر نے وفاقی محتسب کے احکامات کو یکسر نظر انداز کردیا، ایف بی آر کے ذیلی ادارے " انٹرنل آڈٹ" کے پاکستان بھر میں دورانِ ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین پانچ سال سے بقایا جات کیلئے دربدر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے ذیلی ادارے " انٹرنل آڈٹ" کے پاکستان بھر میں دورانِ ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین پانچ برس سے زائد عرصہ سے واجبات سے محروم ہیں۔ فنانس ڈویژن اور ریونیو ڈیویژن نے ایک ماہ کے دوران ادائیگی کرنے کے وفاقی محتسب کے احکامات پر پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا ہے۔

دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کی بیواؤں یا اہل خانہ کے لیے حکومت نے ایک سکیم جاری کر رکھی ہے جس کے تحت پسماندگان کو گرانٹ اور پلاٹ کی مد میں یا کرایہ مکان کی مد میں رقوم ملتی ہیں۔ اسی سکیم کے تحت ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کے مئی 2019ء تک وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کو بھی جون 2019ء میں ادائیگیاں کر دی گئی تھیں۔

دوسری جانب ایف بی آر کے ذیلی ادارہ انٹرنل آڈٹ کے پاکستان بھر میں قائم دفاتر کے گزشتہ 6 برس کے دوران وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کو تاحال بقایہ جات ادا نہیں کئے گئے۔