ماہرہ خان نے امجد صابری کی یاد تازہ کردی

ماہرہ خان نے امجد صابری کی یاد تازہ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)عالمہ شہرت یافتہ  اداکارہ ماہرہ خان نے امجد صابری کی ایک وڈیو شئیر کرا کے ان کی یاد تازہ کردی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پرایک وڈیوشئیر  کی جو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔اداکارہ کی شئیرکرائی گئی وڈیو کسی اور کی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں شہرت حاصل کرنے والے قوال امجد صابری کی بچپن کی ہے۔

امجد صابری وڈیو میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی مشہور و معروف نظم 'لب پہ آتی ہے دعا' پڑھ رہے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ وڈیوانہیں اداس کرتی ہے اوریہ ہی وڈیوان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی لاتی ہے، امجد صابری کو ہم سے بہت جلدی چھین لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امجد صابری کو 22 جون 2016 کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے ایک نجی ٹی وی چینل میں رمضان نشریات  کے لیے جارہے تھے۔امجد صابری نے اپنا آخری کلام سحری نشریات میں سماء کے پلیٹ فارم سے پیش کیا تھا.

امجد صابری کے قتل کے بعد سیاسی و مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج ہوگئیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آئے اور27 نومبر 2016 کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے امجد صابری قتل کیس میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer