ویب ڈیسک: پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور عوامی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ ماضی میں ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان نے ثالثی کا تاریخی اور مثالی کردار ادا کیا، جو دونوں ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی بدولت ممکن ہوا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہوگا، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفر، کاروباری روابط اور عوامی تبادلوں میں مزید آسانی آئے گی۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ انہیں پاکستانی سمجھے جانے پر خوشی ہوتی ہے، جبکہ وہ رواں سال پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔