خان شہزاد:ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث آج فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
تازہ نرخوں کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 21 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 80 ہزار 625 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے اور فی تولہ چاندی 7 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔