سٹی42: جوہر ٹاؤن کے گھر میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی چوری کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آ گیا، گھر کا سابقہ ڈرائیور ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور اس کا ساتھی راشد شامل ہیں۔
ملزمان نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات کی. جن سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، قیمتی گھڑیاں اور پستول برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔