ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گھر کی چھت گرنے سے خاتون ملبہ تلے دب گئی

لاہور: گھر کی چھت گرنے سے خاتون ملبہ تلے دب گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور کی حدود میں شاہکام جلیانہ گاوں میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے گئی، چھت گرنے سے ایک خاتون ملبہ تلے دب گئی۔

ریسکیو کے مطابق گھر کی چھت لکڑی کے بالوں اور مٹی سے بنی ہوئی تھی، ریسکیو عملہ نے ملبہ تلے دبنے والی خاتون کو زندہ نکال لیا۔

ملبہ تلے دبنے کے باعث خاتون زخمی ہوگئی،خاتون کو تشویشناک حالت میں انڈس ہسپتال جوبلی ٹاون منتقل کر دیا گیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت 57 سالہ سائرہ کے نام سے ہوئی،گھر کی چھت بارش کے باعث بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری۔