ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وارداتوں کی 100 سینچری کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور: وارداتوں کی 100 سینچری کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم، لاہور سٹی میں وارداتوں کی 100 سینچری کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف سول لائن و ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 116 وارداتیں کی، ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

ملزم کاشف قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کردیا گیا، ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔