گوجرانوالہ شہر کے گنجان علاقہ میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں سیالکوٹی پھاٹک کے قریب  پرانے ریلوے اسٹیشن کی حدود میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ٹرین میں موجود مسافر کسی جانی نقصان سے بچ گئے۔ 

 ریلوے حکام کے مطابق گوجرانوالہ میں سیالکوٹی پھاٹک کے قریب ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی، پرانے ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین کی رفتار آہستہ ہونے کے باعث ٹرین زیادہ سنگین حادثے سے محفوظ رہی، ٹرین لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ سیالکوٹی دروازہ کے ایریاں میں ٹرین کی پٹڑی کے اطراف دن بھر لوگ موجود رہتے ہیں جبکہ پٹڑی کے بالکل ساتھ جی ٹی روڈ پر ہر وقت ٹریفک ہا ہجوم رہتا ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی راہگیر بھی ٹرین کی پٹڑیاں ٹریک سے اترنے کے وقت ریلوے ٹڑیک کے نزدیک نہیں تھا۔

 ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیاں ٹریک پر منتقل کر کے ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ہے، ٹریک بحال ہونے سے دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی جاری ہے۔