لاہورایئرپورٹ لاؤنج یا کھیل کا میدان ۔۔۔

 لاہورایئرپورٹ لاؤنج یا کھیل کا میدان ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟ لاہور ائیرپورٹ لاؤنج کھیل کا میدان بن گیا۔ لاہورشہر کی معروف تاجر برادری ائیرپورٹ لاونج میں کرکٹ کھیلنے لگی۔۔
 تفصیلات کے مطابق  لاہور ایئرپورٹ لاؤنج کھیل کا میدان بن گیا،مسافرایئر پورٹ لاؤنج میں سرعام کرکٹ کھیلنےلگے۔شہر کی تاجربرادری نےاےایس ایف اورسول ایوی ایشن حکام کی ناک تلے قانون کی دھجیاں اڑادیں،  صدر ہال روڈ بابر محمود کی دیگر تاجر رہنماوں کے ہمراہ ایئر پورٹ لاؤنج میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے ساتھ سکیورٹی ایس او پیز کی دھجیاں بھی اڑائی گئیں۔ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی نااہلی کے باعث لاؤنج کھیل کا میدان بن گیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن ویجیلنس کی جانب سے بھی تاجروں کو لاؤنج میں کرکٹ کھیلنے سے نہیں  روکا گیا، تاجروں نےایئر پورٹ لاؤنج میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ۔