سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ کی ناجائز اسلحہ کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں .
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دوران سنیپ چیکنگ 03 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے فوری طور پر فرار کی کوشش کی مگر ناکام رہے، ملزمان کو تعاقب کے بعد ڈیفنس، برکی روڈ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 01 پستول، 02 رائفلیں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عطاء، ظہیر، عدنان کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس اے، چوکی پھلر وان کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اسلحہ کی نمائش و ناجائز اسلحہ کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔