علی ساہی: پنجاب پولیس کی 2025ء کی بڑی کامیابی،بیرون ملک مفرور دوہرے قتل میں ملوث پہلا اشتہاری گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری رفیع اللہ سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا،اشتہاری مجرم 2 شہریوں کو قتل کرکے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا،اشتہاری مجرم رفیع اللہ خان 2 سال سے تھانہ کالا باغ میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، سعودی عرب پولیس سےکلوز کوارڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا،گزشتہ برس بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر آر پی او سرگودھا و پولیس ٹیم کو شاباش دی،آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔