ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفیٰ قریشی نے معروف فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کی زندگی پرفلم بنانے کی تجویزدیدی

مصطفیٰ قریشی نے معروف فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کی زندگی پرفلم بنانے کی تجویزدیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راحیل بیگ:پاکستانی فلمو ں کے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی زندگی،جدوجہد اور فیشن کی دنیا میں ان کے غیر معمولی سفر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر فلم بنانے کی تجویز پیش کردی۔

 ہردلعزیزاداکارمصطفیٰ قریشی نے فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی پر فلم بنانے کی تجویزدیتے ہوئے کہاہے کہ محمود بھٹی کی زندگی جدوجہد، محنت اور عزم کی بہترین مثال ہے،ان کی کہانی نہ صرف فیشن کی دنیا کے لیے متاثر کن ہے بلکہ ہر شخص کے لیے بھی سبق آموز ہے،اس پر فلم بننی چاہیے تاکہ یہ کہانی دنیا تک پہنچ سکے۔

 محمود بھٹی نے اس تجویزپرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مصطفیٰ قریشی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس منصوبے پر سنجیدگی سے غور کریں گےاوراپنی زندگی کی جدوجہد کو بڑے پردے پر پیش کرنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

 فلمی پنڈتوں کاکہناہے کہ محمودبھٹی پرفلم بنائی گئی تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر فیشن اور جدوجہد کی کہانیوں کو نمایاں کرے گی۔