ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ روز قبل پسند کی شادی کرنیوالے بھائیوں کے قتل کا ڈراپ سین

پانچ روز قبل پسند کی شادی کرنیوالے بھائیوں کے قتل کا ڈراپ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد تبسم:ہری پور پانچ روز قبل پسند کی شادی پر قتل ہونے والے دو حقیقی بھائیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا مرکزی ملزم حاضر سروس پولیس افسر نکلا۔

 پولیس کے مطابق ہری پور میں ہونے والے دو بھائیوں کے قتل کی تحقیقات کے لئے مقتولین کی والدہ اور بھائی کے نامزد کرنے پر سب انسپکٹر تفتیشی قاضی اجمل گرفتار کیاگیا۔ 

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پولیس افسر نے منصوبہ بندی کے لیے مخالفین سے مبینہ طور پر بھاری رقم لی۔

ایس پی جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی میں گرفتار سب انسپکٹر کے خلاف 302/34/109 کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔