ملتان میں اپیلٹ ٹریبونل نے کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے

Multan Election Apelet Tribunal, City42, Election2024, Lahore High Court Multan Bench. Returning Officers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور ھائی کورٹ ملتان بینچ میں آج چھٹی کے روز بھی الیکشن ٹریبونل کام کرتا رہا، کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے منسوخ کر دیئے، ریٹرننگ افسروں کے کئی فیصلوں کو برقرار رکھا۔
ملتان  میں الیکشن ٹریبونل سے نذیر جٹ فیملی کے تمام کاغذاات منظور کر لئے گئے۔ نذیر احمد جٹ کے این اے156, 157اور پی پی229سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جبکہ  عائشہ نذیر جٹ کے کاغذات نامزدگی این اے156اور پی پی229سے منظور کئے گئے۔ عارفہ نذیر جٹ کے کاغذات نامزدگی این اے156, 157اور پی229سے منظور ہو گئے۔ نذیر احمد جٹ کے بیٹے عمر نذیر جٹ کے کاغزات این اے157 پی پی230سے پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔

 آر او نے نذیر جٹ اور انکی بیٹیوں کے کاغزات تجویز  کنندہ اور تائید کنندہ  کےحاضر نہ ہونے پر مسترد کئے تھے۔
ملتان  اپیلٹ ٹریبونل میں پی پی 236 وہاڑی سے آصف حسین پیرزادہ کی اپیل بھی منظور کر لی گئی۔ ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے اور الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

 پی پی 231 وہاڑی سے تیمور سکندر کی اپیل خارج کر دی گئی۔ اپیلیٹ ٹربیونل کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تیمور سکندر کو نا اہل قرار دے دیا۔

 لیہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالمجید نیازی کی اپیل بھی خارج  ہو گئی اور وہ الیکشن کے لئے نا اہل قرار پا گئے۔ 
عبدالمجید نیازی کی بیوی عنبر مجید نیازی کی اپیل کی سماعت ٹریبونل کے کام کا وقت ختم ہونے کے  سبب کل تک ملتوی کردی گئی۔
مظفرگڑھ سے جمشید دستی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا  جو بعد مین سنا کر جمشید دستی کو قومی سمبلی کے دوحلقوں این اے 175 اور این اے 176 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔ جمشید دستی نے صوبائی اسمبلی کے دوحلقوں  پی پی 269 اور 271 سے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف بھی اپیل کی تھی جو منظور کر لی گئی۔

الیکشن ٹریبونل نےوہاڑی سے سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف ان کی اپیل منظور کر کے انہیں کو پی پی 230 سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ تہمینہ دولتانہ کو ریٹرننگ آفیسر نے ملتان الیکٹرک کمپنی کا نادہندہ قرار دیتے ہوئے ان کے ایک صوبائی حلقہ سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔
الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے وہاڑی پی پی 230 سے میاں عرفان عقیل کے کاغزات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل بھی منظور کر لی اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ میاں عرفان عقیل کو سلک بینک کا ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر ریٹرننگ افسر نے کاغزات نامزدگی مسترد کئے تھے۔ اب انہوں نے واجبات کلئیر کر کے بینک سے رسید حاسل کر لی ہے۔
 ہائیکورٹ ملتان بینچ اپیلیٹ ٹربیونل کے ججز جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ اپیلوں پر سماعت کی۔