ویب ڈیسک: موٹرسائیکل سوار تیز رفتار ٹرک سے ٹکراتے ہوئے بال بال بچا، ویڈیو دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارت میں ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے پورے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انٹر سیکشن سے ایک تیز رفتار بائیک گولی کی طرح نکلتی ہے اور اسی لمحے اسی رفتار سے ایک ٹرک سامنے سے آجاتا ہے، پلک جھپکتے میں ٹرک ڈرائیور ٹرک کو موڑتا ہے جس سے ٹرک فٹ پاتھ پر درخت سے جا ٹکراتا ہے۔خوش قسمتی سے بائیک سوار بچ جاتا ہے کیونکہ اگلے ہی لمحے وہ ٹرک کے سامنے سے نکل کر واپس جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
ऐसी गति राखिये, दुर्घटना कभी ना होय,
— Dipanshu Kabra (@ipskabra) January 5, 2023
औरन भी सुरक्षित रहै, आपौ सुरक्षित होय. pic.twitter.com/Gvy6B96EdD
ذرائع کے مطابق ویڈیو ٹویٹ کرنے والے پولیس اہلکار نے اپنے ٹویٹ میں طنزیہ طور پر لکھا کہ ایسے ہی رفتار سے گاڑی چلاتے رہیں، ایکسیڈنٹ بھی نہیں ہوں گے، خود آپ اور دوسرے لوگ بھی محفوظ رہیں گے۔