ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ و میزبان ندا یاسر کا بیٹی کے ہمراہ ڈانس؛ ویڈیو وائرل

Nida yasir Dance with daughter
کیپشن: Nida yasir Dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ومیزبان ندا یاسر کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں ندا کے ساتھ ان کی بیٹی بھی رقص کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ندا یاسر کے چھوٹے بھائی طلحہ پاشا کی شادی کی تقریبا ت جاری ہیں۔گزشتہ شام طلحہ پاشا کی ہونے والی مہندی کی تقریب پر ندا یاسر نے بھرپور ڈانس پرفارمنس دی۔ندا یاسر نے مشہور بھارتی گانوں پر ڈانس کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا ایپلکیشنز پر اس وقت وائرل ہیں۔

 ندا یاسر اس دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد نامور اداکاراؤں اور اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔گلابی رنگ کی خوبصورت فراک میں ملبوس ندا یاسر کی جانب سے کیا گیا ڈانس ان کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer