(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک اںصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا ہے کہ ہم سیاہ تاریخ کو نہ بھولے ہیں اور نہ ہی بھولنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی،مشعل بردار ریلی کی قیادت سیمابیہ طاہر نے کی۔ سیمابیہ طاہر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں مینڈیٹ کی چوری پر آج بھی سراپا احتجاج ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو سوا دو سال سے ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر نے مزید کہا کہ ہم ترلائی میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاہ تاریخ کو نہ بھولے ہیں اور نہ ہی بھولنے دیں گے۔