(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں شاہراہوں کو بند کرنے پر200 کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں کارکنوں نے شاہراہوں کو بند کیا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق شاہراہوں کو بند کرنے والے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔