سٹی42: دہلی کے سٹیٹ الیکشن مین عظیم مینڈیٹ ملنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی کے قریب سے گزرنے والے دریا جمنا کو صاف کرنے، آلودگی کا سنگین مسئلہ حل کرنے اور اربن مسائل حل کر کے دہلی کو مستقبل کا شہر بنانے کے نعرے لگا دیئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ (8 فروری، 2025) کو دہلی سٹیٹ اسمبلی کے الیکشن مین بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیےت کے آثار نمایاں ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا اور یمنا ندی کو صاف کرنے، صفائی اور آلودگی سے متعلق شہری مسائل کو حل کرنے اور دہلی کو مستقبل کے لیے تیار شہر بنانے کے لیے اپنی تمام ضمانتیں دینے کا وعدہ کیا۔
ریاست کے انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے، پی ایم نریندر مودی نے دس سال تک دہلی میں حکومت کرنے والی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی قیادت پر جمنا کو صاف کرنے، دارالحکومت میں اچھی سڑکیں بنانے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ناکام رہنے اور لوگوں کے اعتماد کی توہین کرنے پر بھی تنقید کی۔
’’میں نے انتخابی مہم کے دوران عہد کیا تھا کہ ہم یمنا جی (دریائے جمنا) کو دہلی شہر کی پہچان بنائیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ کام مشکل ہے اور کافی وقت لگے گا۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کتنا وقت صرف کریں گے، کتنی توانائی خرچ کریں گے۔ ہم جمنا کی خدمت کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، "وزیراعظم نے نئی دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں جیت کے جشن میں کہا.
جمنا دریا جمنوتری گلیشیر پر 6,387 میٹر کی بلندی پر بندرپوچ چوٹیوں کے قریب سے نکلتا ہے، یہ تند دریا دریائے گنگا میں ضم ہونے سے پہلے 1,376 کلومیٹر کی لمبائی کا سفر کرتا ہے۔ دریا کا کل کیچمنٹ ایریا 36,220 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
باغپت، دہلی، نوئیڈا، متھرا، آگرہ، فیروز آباد، اٹاوہ، کالپی، ہمیر پور، اٹاوہ اور الہ آباد کے شہر جمنا کے کنارے پر واقع ہیں۔ ہریانہ میں یہ کرنال شہر سے بمشکل دس کلومیٹر کے فاصلے پر بہتا ہے۔ دریائے گنگا مین شامل ہونے سے پہلے جمنا ایک اور اہم معاون دریا، چمبل سے ملتا ہے، جس کے بعد بہت سی ذیلی ندیاں ملتی ہیں، جن میں سندھ، بیتوا اور کین شامل ہیں، اس میں شامل ہوتی ہیں۔ جمنا دریا کو انڈسٹریل ویسٹ کے ساتھ شہری کوڑا کرکٹ اور انسانی فضلے کی آلودگی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
دہلی شہر کے قریب سے بہنے کے دوران جمنا دریا کا پانی مزید آلودہ ہوتا ہے اور آگے چل کر اس کی آلودگی بڑھتی جاتی ہے۔ بی جے پی کے لئے جمنا دریا کی آلودگی صرف ماحولیاتی مسئلہ ہی نہیں، یہ دریا ہندوؤں کے عقائد کے مطابق گنگا جیسا ہی مقدس ایک دریا ہے، جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر جمنا کو صاف کرنے کی بات کرتے ہیں تو ان کا محرک ماحولیاتی کارکنوں کی طرح دریا کے پانی کی صفائی نہیں بلکہ اپنے عقائد کے مطابق دریا کے تقدس کو بحال کرنا ہوتا ہے۔ بھارتیہ پارٹی کے لیڈر دہلی کے روز مرہ کے مطابق جمنا کو جمنا نہیں کہتے بلکہ اسے یمنا کہنے پر اصرار کرتے ہیں۔ کیونکہ " جمنا" کا عام رائج تلفظ انہیں مسلمانیت سے اثر زدہ دکھائی دیتا ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جمنا اور گنگا دریاؤں کو صنعتی ویسٹ سے بھی بڑا مسئلہ انسانوں کے ان دریاؤں کو مذہبی عقائد کے زیر اثر بہت زیادہ استعمال کرنے اور انسانوں کی لاشوں کو جلانے کے بعد ان کی باقیات ان دریاؤں میں بہانے سے پیدا ہوتا ہے۔