سٹی 42 : پولیس نے نئے قدافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ۔
گلبرگ پولیس نے کلمہ چوک سے 4 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا ، گرفتاریاں دوران پٹرولنگ 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے کی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم میچ دیکھنے آئے تماشائیوں کی ریکی کرتے موقع پاکر گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے، ڈکیت گروپ سے 7 موبائل فون، 2 لاکھ سے زائد نقدی و جیولری برآمد ہوئی۔ تمام ملزموں کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، لاہور میں گھر کرایہ پر لیا ہوا تھا ۔ ڈکیت گروپ میں شیراز، توصیف، نور اور علی رضا شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پٹرولنگ و کڑی نگرانی جاری ہے، اسٹیڈیم میں جاری میچز کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔