سوات کے دو پولنگ اسٹیشنز میں خواتین کا ایک بھی ووٹ کاسٹ نہ ہوسکا

 سوات کے دو پولنگ اسٹیشنز میں خواتین کا ایک بھی ووٹ کاسٹ نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوات کے این اے 3 ڈاگے پولنگ اسٹیشن 290 اور 291 میں خواتین کا ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔

سوات کے این اے 3 میں خواتین کی کل ووٹرزکی تعداد 543 ہے، جن میں سے کسی ایک کا بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔  اس کے علاوہ کراچی کے این اے 246 اورنگی ٹاون میں پولنگ اسٹیشن نمبر 201 پر پولنگ ہوئی ہی نہیں اور پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

پولنگ شروع نہ ہونے کے باعث خواتین ووٹرز نے سخت احتجاج کیا۔

پریزائیڈنگ افسر کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن عملےکی عدم دستیابی کے باعث پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔