آج خاص دن ہے،اپنے ضمیر اور سوچ کے مطابق ووٹ ڈالیں ،اسد عمر

 آج خاص دن ہے،اپنے ضمیر اور سوچ کے مطابق ووٹ ڈالیں ،اسد عمر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر نے عام انتخابات کے موقع پر  اپنا  پیغام جاری کردیا۔

 اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ کسی جمہوری ملک میں ایک شہری کے پاس سب سے بڑا اختیار اس کے ووٹ کی طاقت ہے۔

 اسد عمر کا کہنا ہے  کہ ہمارے نظام میں یہ اختیار پانچ سال میں صرف ایک دن ملتا ہے۔ اس لئے آج خاص دن ہے۔

 اُن کا  حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی طاقت کا استعمال کریں، اپنے ضمیر اور سوچ کے مطابق ووٹ ڈالیں ۔

 واضح رہے  کہ نومبر 2023 میں اسد عمر نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

 اسد عمر نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔