ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبے میں دہشتگردی کا شدید خطرہ ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکتڑی پنجاب
کیپشن: چیف سیکتڑی پنجاب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ صوبے میں دہشتگردی کا شدید خطرہ ہے ،قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک دن کرائے جائیں ، ایسا نہ کیاگیا تو انتخابی اخراجات دگنا ہو جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاہے کہ انتخابات کے دوران غیرجانبدار افسران کی تعیناتی ضروری ہے ، صوبائی حکومت آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے ، آئین و قانون اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائی جائے ۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر حکام نے شرکت کی،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے اجلاس میں شرکت کی، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب بھی شریک ہوئے،اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب نے الیکشن کمیشن کو انتظامی و سکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا صوبائی حکومت کو مالی خسارے کاسامنا ہے ،انتخابات میں امن و امان کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے ،چیف سیکرٹری نے بتایا صوبے میں دہشتگردی کا شدید خطرہ ہے ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ انتخابات کے دوران غیرجانبدار افسران کی تعیناتی ضروری ہے ، صوبائی حکومت آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے ، آئین و قانون اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائی جائے ۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب ، سکیورٹی پلان تیار کررہے ہیں،انتخابات کے د وران ہر ضلع میں کنٹرول قائم کیا جائے گا،صوبے میں دہشتگردی کا شدید خطرہ ہے ، رمضان بھی انتخابات میں آ رہا ہے ،انتظامی افسران کو پرائس کنٹرول، مساجد کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنانا ہوتے ہیں ۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ انتخابات کے دوران ریلیوں جلسوں کی سکیورٹی کا انتظام کرنا ہوتا ہے ، مردم شماری بھی مارچ2023 میں ہو رہی ہے ، بچوں کے امتحانات اور پولیو مہم بھی ہونی ہے ، انتخابات کیلئے سٹاف کی دستیابی مشکل ہو گی ،قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک دن کرائے جائیں ، ایسا نہ کیاگیا تو انتخابی اخراجات دگنا ہو جائیں گے۔