سدھارتھ اور کیارا کی شادی، تصاویر منظر عام پر آگئیں

سدھارتھ اور کیارا کی شادی، تصاویر منظر عام پر آگئیں
کیپشن: Sidharth Malhotra,Kiara Advani
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔

بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ کیارا ایڈوانی سے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اب ہماری پرمیننٹ بکنگ ہوگئی ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ آگے سفر کیلئے ہمیں آپ سے محبتوں اور دعاؤں کی امید ہے۔

اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا کی شادی راجسھتان کے شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی ’سوریا گڑھ پیلس‘ میں ہوئی، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری کو مہندی سے ہوا تھا۔

سدھارتھ اور کیارا کی شادی میں شرکت کیلئے خاندان اور قریبی دوستوں کے علاوہ کئی فلمی ستارے بھی جیسلمیر پہنچے، جن میں شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت اور فلمساز کرن جوہر سمیت دیگر شامل ہیں۔