سٹی 42: گلشن اقبال بلاک ون میں فلیٹ سےماں بیٹی اوربہوکی لاشیں ملنے کے معاملے پر پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین لاشیں ملنےکامقدمہ قتل کی دفعہ کےتحت درج کرلیاگیا۔مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں تھانہ گلشن اقبال میں درج کیاگیا۔مقدمہ نامعلوم ملزم کےخلاف درج کیاگیاہے۔
گھر کے سربراہ اقبال کوتحویل میں لیاگیا۔گھرکے سربراہ اقبال کے بھائی اسلم کابھی بیان لیا گیا۔اسلم نے اقبال کے بیٹے کی شادی اور اسکی نوکری کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا۔
معاملہ تاحال پرسرارہے ، پولیس کو حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ۔
گھر کے سربراہ اقبال کے بھائی اسلم نے چھیپا سرد خانے سے خواتین کی لاشیں وصول کرلیں۔نماز جنازہ لائینز ایریا کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی ۔تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائیگی۔