سٹی42: لاہور میں ہڑتال کرنے والے ٹرانسپورٹر دو دھروں میں تقسیم ہو گئے؛ ایک دھڑے نے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے ساتھ ملاقات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر کے اپنی ٹرانسپورٹ چلا دی، دوسرا دھرا جو منی مزدا چلانے والوں کی ایسوسی ایشن پر مشتمل ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہڑتال کسی صورت ختم نہیں کریں گے جب تک حکومت آرڈیننس ختم نہیں کرتی، ہڑتال جاری رکھیں گے۔
کچھ دیر پہلے پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے ساتھ مذاکرات کرنے والے پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ کمیونٹ ی کے لیڈر اور پنجاب ٹرانسپورٹرز کی ایسوسی ایشن کے صدر نے نیوز کیمروں کے سامنے اعلان کیا کہ وہ ہڑتال ختم کر رہے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ نے ان کے ساتھ نیوز کیمروں کے سامنے اعلان کیا کہ حکومت ٹرانسپورٹ رولز آڑڈیننس مین مناسب ردوبدل کرے گی۔ اس مقصد کے لئے کمیٹی کل بنائی جائے گی، ہرتال ابھی اسی وقت ختم کی جا رہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے مسائل کو توجہ سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروانے پر وزیر ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر واپس لا رہے ہیں۔
اس اعکان کے کچھ ہی دیر بعد مزدا منی بس چلانے والے ٹرانسپورٹرز کے لیڈروں نے اعلان کیا کہ وہ ہڑتال ختم نہیں کر رہے،۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت آرڈیننس واپس نہینں ے گی، ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔