ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی ناک کے نیچے منشیات بیچنے والے پولیس اہلکار آخر کار شکنجے میں آ گئے

New Crime Story, CCD, Crime Control Department, Drug paddlers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مریم نواز حکومت میں حکومت کی ناک کے نیچے لاہور میں منشیات بیچنے والے پولیس اہلکار آخر کار شکنجے میں آ گئے۔

منشیات فروشی میں ملوث لاہورپولیس کے12اہلکار اس وقت زیرحراست ہیں۔ وردی میں چھپ کر مکروہ دھندا کرنے والے ان منشیات فروشوں کو کرائم کنترول ڈیپارٹمنت نے قابو کیا ہے۔ 

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ  متعددپولیس اہلکاروں کے منشیات فروشی کےدھندےمیں ملوث ہونےکےشواہدملے، جن کے ملوث ہونے کے پکے ثبوت تحقیقات میں سامنے آ گئے ان کو اٹھا لیا گیا، جن کے پکے ثبوت اب تک سامنے نہیں آئے ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، وردی مین چھپ کر مکروہ دھندا کرنے والوں میں سے کسی کو بھی چھوڑا بہرحال نہیں جائے گا۔