سٹی 42 : داتادربارڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران 2مشکوک ملزمان گرفتار کرلیے، جن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان طریقہ واردات میں شہریوں کی ریکی کر کے واردات کرتے تھے۔ ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ پیر مکی سے 2 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے اور موقع پر گرفتار ہوگئے۔ ملزموں سے اسلحہ برآمد ہوا ۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار سکندر، افنان اسلحہ سمیت کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار کے حوالے کردیا گیا۔