فاران یامن:ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث21ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کےقبضہ سے2موٹر سائیکلیں اور 5 موبائل فون برآمد کیے گئے۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈنے 9خطرناک ڈکیت گینگزکوبھی گرفتارکیا۔
رپورٹ کے مطابق 28اشتہاری،228عادی مجرمان اور25عدالتی مفروران گرفتار کیے گیے۔ ملزمان کےقبضہ سے 3 پستول، 02 رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے۔ منشیات فروشوں سے6بوتلیں شراب، چرس، آئس اور 420 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
علاوہ ازیں اختر نواز نے بتایا کہ 74مشکوک گاڑیاں وموٹر سائیکلیں بھی تھانوں میں بند کی گئیں ۔337افرادکیخلاف قانونی کارروائی کی گئی، 48ون ویلنگ، 4 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اور کمیونٹی پالیسنگ کےتحت مختلف ہیڈزمیں87سےزائدافرادکوریسکیوکیاگیا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App