ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : لین دین کے تنازع پر فائرنگ  کرنیوالے ملزم گرفتار

لاہور : لین دین کے تنازع پر فائرنگ  کرنیوالے ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں دکان کے باہر بیٹھا شہری  زخمی ہوگیا، واقعہ لین دین کے تنازعہ اور پرانی رنجش کے باعث پیش آیا۔

داتا دربار پولیس کے مطابق زخمی خرم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا, پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم طوفان خان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

 ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔