دُرِ شہوار: کراچی گلشن اقبال میں 3خواتین کی موت کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت, ماں بیٹی اور بہو کو زہر دیے جانے کا انکشاف۔پولیس کاکہنا ہے کہ زہر کے باعث تینوں خواتین کی موت ہوئی، بیٹے کی حالت غیر،اسپتال میں زیر علاج ہے۔
گزشتہ روز گلشن اقبال کے فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں اور حالتِ غیر میں ایک شخص کے ملنے کا واقعہ پیش آیا، ایس ایچ او گلشنِ اقبال کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر چاروں افراد کو زہر دیا گیا ،خاندان والے تدفین کرنے کو بھی تیار نہیں تھے۔
ہم نے انہیں تدفین پر اصرار کیا،خاندان کی جانب سے عجیب باتیں کی جا رہی ہیں کہ یہ کالے جادو کا معاملہ ہے۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والی ماں،بیٹی اور بہو ہیں،جس شخص کی حالت غیر ہوئی اور جاں بحق عمر رسیدہ خاتون کا بیٹا تھا۔
جاں بحق خواتین کی شناخت ثمینہ عمر 52 سالہ،ماہا عمر 22 سالہ،ثمرین عمر 19 سالہ جبکہ حالت ِ غیر شخصی کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی۔