رائے ونڈ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

Road Accident at Raiwind Road, Lahore Road Accident, Traffic mess in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: رائیونڈ روڈ پر بھوبتیاں چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا نوجوان زخمی ہو گیا۔

 ریسکیو 1122 حکام نے حادثہ مین زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والی متوفیہ کی شناخت 48 سالہ رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔زخمی 25 سالہ عامر کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق اس حادثہ کا ذمہ دار ٹریکٹر  ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، ٹرالر قبضے میں لے لیا گیا،  خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔