لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ ، 11 ماہ کے دوران 489 سائیکلیں چوری

 لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ ، 11 ماہ کے دوران 489 سائیکلیں چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ ہو گئی، رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 489 سائیکلیں چور لے اڑے۔ 

تفصیلات کے مطابق سائیکل چوری میں کینٹ ڈویژن سر فہرست رہا، جہاں سائیکل چوری کے 150 مقدمات درج ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کے 97 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کے 80 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن میں 78، صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے 68 مقدمات درج ہوئے۔ سٹی ڈویژن میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 16 مقدمات درج کئے گئے۔ 

ذرائع کے مطابق چوری شدہ سائیکلوں کی تعداد درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہے، بیشتر شہری خواری سے بچنے کیلئے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع نہیں کراتے۔