سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

 سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ شاہ : تحریک طالبان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا. 

سی ٹی ڈی انچارج خرم وارث کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عزت من ولد اسفندیار خان کے نام سے ہوئی ، گرفتار ملزم تحریک طالبان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مٹہ سوات کا امیر ہے، مٹہ سوات کے امیر کو پرانی سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عزت من سابق وفاقی وزیر افضل لالا کے گھر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔ 

 خرم وارث کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے خواجہ خیل چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو بھی شہید کیا ہے، ملزم نے متعدد فوجی چھاونی سمیت مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ تحریک طالبان دہشت گرد عزت من کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔