کترینہ ،وکی کوشل کی شادی پر کنگنا رناوت کا ردعمل آ گیا  

Indian actress
Kangna Ranaut

(ویب ڈیسک)کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے،  بھارتی میڈیا کے مطابق 9 تاریخ یعنی کل بروز جمعرات  کو دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

  تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کترینہ کیف کی اپنے سے کم عمر اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے   انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ہم نے  یہ کافی سنا ہے کہ ایک کامیاب اور امیر ترین شخص نے اپنے سے چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کر لی لیکن اگر کوئی خاتون اپنے سے کم عمر شخص سے شادی کر لےتو معاشرے میں اسے بہت برا سمجھا جاتا ہے۔ اداکارہ نے مزید  کہا کہ ماضی میں ایک خاص عمر کے بعد کم عمر مرد سے شادی کرنا عورتوں کے لیے ناممکن تھا، بالی ووڈ کی معروف خواتین کو دیکھ کر خوشی  ہے کہ وہ اپنے سے کم عمر مرد سے شادی کررہی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا نے اپنے پیغام میں کترینہ اور وکی کا نام نہیں لیا لیکن کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اس جوڑے کے ہی پیغام جاری کیا ہے۔